ٹرسٹ کے بانی وصدر
مفتی محمد مظفر عالم قاسمی پورنوی ، صوبہ بہار کے علاقۂ سیمانچل کے ایک ممتاز عالم دین ، باصلاحیت مفتی ، کہنہ مشق مدرس ، بے لوث خادم دین، مفکر ، بالعموم پوری ملت کے لیے اور بالخصوص تعلیمی ومعاشی اعتبار سے اپنے پسماندہ علاقوں کے بچے اور بچیوں کے فلاح وبہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں ، نیز
پچھلے پندرہ سالوں سے ملک کے بڑے بڑے جامعات میں درس نظامی کی بنیادی وبڑی کتابوں کے درس وتدریس میں مصروف ہیں، علاقے کی تعلیمی پس ماندگی کو دیکھتے ہوئے آپ نے اپنے آبائی گاؤں بھوانی پور پتکیلی ضلع پور نیہ بہار میں 2016 میں دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیےبالکل بے سروسامانی کی حالت میں جھونپڑی کی شکل میں”الحبیب پبلک اسکول”کی بنیاد رکھی جہاں سے اب تک الحمدللہ 16طلبہ وطالبات حفظ قرآن کریم کی تکمیل کر چکے ہیں وہیں دوسری طرف50 طلبہ وطالبات میڑک کا امتحان بھی اعلی وامتیازی نمبرات سے پاس کرچکے ہیں ۔
“الحبیب پبلک اسکول” کے جملہ امور بہتر اور عمدگی کے ساتھ انجام دینے کے لیے اور قانونی طورپر منظم کرنے کے لیے آپ نے “الحبیب ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ”کی بنیاد رکھی جس کا باضابطہ بہار سر کار سے رجسٹریشن بھی کر ا لیا گیا ہے۔