الحبیب پبلک اسکول بھوانی پور پتکیلی ضلع پورنیہ بہار

الحبیب پبلک اسکول  ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو دینی اور عصری تعلیم کا سنگم ہے جہاں نورانی قاعده، ناظرہ قرآن کریم اور حفظ قرآن کریم کے ساتھ عصر ی تعلیم کا نظم ہے، یہ ادارہ ایک مکتب کی صورت میں شروع ہوا تھا اور بہت قلیل عرصہ میں اس ادارے سے بہت سے طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن کریم مکمل کئے اور بہار بوڈ سے میٹرک کے امتحان میں اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے،یہ ادارہ ایک ایسے گاؤں میں واقع ہے جہاں کی اکثریت مزدور طبقہ کی ہے، اس لئے زیادہ تر لوگ اپنے بچوں کو بچپن ہی میں محنت مزدوری میں لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بچے جہاں دین سے بالکل نا آشنا ہوتے ہیں وہیں دنیا کی بنیادی تعلیم سے بھی خالی ہوتے ہیں لہذا ایسے ماحول میں ضرورت محسوس کی جارہی تھی ایک ایسے ادارے کی جس میں غریب مزدور مسلمانوں کے بچے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصر ی علوم بھی حاصل کر سکیں ، اس مقصد کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے جھوپڑی کی شکل میں یہ ادارہ قائم کیا گیاتھا ،فی الحال ادارے میں پانچ سو طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں، لیکن پختہ درسگاہ نہ ہونے کی وجہ سے اور جگہ کی کمی کی وجہ سے گرمی سردی وبرسات میں کافی پریشانی ہو رہی ہے اور طلبہ کے ایک بڑی تعداد کو داخلہ سے منع بھی کر نا پڑتا ہے ۔

ادارے کی ضروریات

تعلیمی بلدنگ کی تعمیر :جو درسگاہوں، لائبریری، سائنس لیب، کمپیوٹر لیب، کانفرنس ہال، آفس وغیرہ پر مشتمل ہو۔
*ہاسٹل بلڈنگ کی تعمیر :جو دو سو طلبہ کی رہائش کے لئے کافی ہو ۔
*دارالقرآن: حفظ قرآن کریم کے لئے ایک ہال جس میں حفظ کی دس درسگاہیں لگ سکے۔

آپ ہماری مدد اس طرح کر سکتے ہیں

ایک  طالب علم کو حافظ بنا کر، سالانہ صرفہ 36 ہزار روپے
اپنے مرحومین کے لئے ایک درسگاہ تعمیر کراکے صرفہ تین لاکھ روپے
یتیم وغریب طلباء کے لئے کتاب و ڈریس کے ذریعہ صرفہ تین ہزار
رمضان کٹس کے ذریعہ صرفہ 5ہزار روپے
ایک طالب علم کی سالانہ فیس ادا کر کے صرفہ 12ہزار روپے

Translate »
Scroll to Top